Ahmed Sajjad Hashemy

Friday, September 30, 2011

اردو میں آٹھ تفاسیر انگلش میں دو تفاسیر اور گیارہ احادیث کی کتابوں کا بہترین سافٹ وئیر


آج میں آپ کے لیے ایک ایسا سافٹ وئیر شئیر کرنے جار ہا ہوں کہ جس میں آپ کو اردو زبان میں قرآن مجید کی کئی تفاسیر کے ساتھ  ساتھ صحاح ستہ کی احادیث بھی اردو زبان میں میسر ہوں گی ۔ اس سافٹ وئیر کی تصاویر کو دیکھ کر آپ محسوس کرسکتے ہیں کہ یہ  آپ کے لیے کس قدر مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ سافٹ وئیر مرکز الدعوۃ الارشاد سعودی عرب نے تیا رکروایا ہے۔ اس سافٹ وئیر کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔
 اسمیں قرآن مجید کے 12 اردو تراجم  8 اردو تفاسیر’ 10 انگلش تراجم و 2 انگلش تفاسیر’ ایک سندھی ترجمہ’ ایک ہندی ترجمہ’ ایک اردو صوتی ترجمہ و قرآن شریف کی تلاوت سمیت 11 احادیث کی کتب (مع مکمل صحاح ستہ) و کتب تسعہ ہیں جنکی تفصیل درج ذیل ہے،
*  ترجمہ و تفسیر مکی (یہ وہی قرآن مجید ہے جو حرمین شریفین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سعودی عرب کے فرمان روا شاہ فہد نے اسلام کی بہتر سمجھ کے لیے شائع کروا کے رکھے ہوۓ ہیں) ۔ اس کا ترجمہ و تفسیر مولانا محمد جونا گڑہی کا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے تعارف ملاحظہ فرمائیں۔
*   ترجمہ و تفسیر مدنی۔ اسکا ترجمہ و تفسیر مولانا محمد اسحاق مدنی صاحب کے قلم سے ہے۔
*  ترجمہ و تفسیر عثمانی۔ اسکا ترجمہ مولانا محمود الحسن دیوبندی اور تفسیر مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب کی کاوش ہے ۔
*    ترجمہ و تفسیر ابن کثیر ۔
*   ترجمہ کنزالایمان و تفسیر خزاین العرفان ۔
*  ترجمہ و تفسیر الکتاب از ڈاکٹر محمد عثمان ۔
٭   ترجمہ و تفسیر تفہیم القرآن از سید ابو الاعلیٰ مودودی ۔
٭   ترجمہ و تفسیر تیسیر القرآن ۔مولانا عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ
*   ترجمہ احمد علی ۔
٭  ترجمہ عرفان القرآن  ۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
٭  ترجمہ بھٹوی  ۔
٭  ترجمہ جوادی  ۔
*   انگلش ترجمہ دریا آبادی۔
*   انگلش ترجمہ مولانا تقی عثمانی ۔
*   انگلش ترجمہ محسن و ہلالی ۔
*  انگلش ترجمہ پکتھل۔
*    انگلش ترجمہ شاکر۔
*    انگلش ترجمہ یوسف۔
*    انگلش ترجمہ عرفان القرآن۔
٭  انگلش ترجمہ و تفسیر  سید ابو الاعلیٰ مودودی ۔
٭ انگلش تفسیر  جلالین  ۔
*   ہندی ترجمہ ۔
*   صوتی ترجمہ۔ جناب مولانا فتح محمد جالندہری کا ترجمہ آواز کے ساتھ ہے۔
*   تلاوت کلام پاک امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس اور الشیخ الشریم کی آواز میں ہے ۔
احادیث کی کتابوں (مکمل صحاح ستہ) میں،
*  بخاری شریف۔ جو ایک اندازے کے مطابق قرآن مجید کے بعد اسلام میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔
*  مسلم شریف۔ جو صحیح احادیث میں صف اول میں شمار ہوتی ہے۔
*  سنن ابو داؤد شریف ۔ جو صحاح ستہ کی اہم کتب میں سے ہے ۔
*   سنن ابو نسائی شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
*    جامع ترمذی شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
*   سنن ابن ماجہ شریف ۔ صحاح ستہ کی اہم کتاب ہے۔
*   شمایل ترمذی ۔
*    موطا امام مالک۔
*   مشکوہ شریف ۔
٭  سنن دارمی ۔
٭ مسند احمد  ۔
یہ تمام کتب احادیث مع عربی متن ( مع اعراب و بغیر اعراب) کے ہیں۔ صحاح ستہ کی اکثر کتابوں کا انگلش ترجمہ بھی شامل ہے۔  اور قرآن مجید کے اردو تراجم و تفاسیر مع قرآن مجید کی عبارت مکمل ڈیٹابیس کی شکل میں ہیں اور آپ کسی بھی ترجمہ یا کسی بھی تفسیر یا تمام تراجم و تفاسیر میں کوئی خاص لفظ یا الفاظ تلاش کرنا چاہیں تو یہ پروگرام بہت سرعت کے ساتھ آپکی مطلوبہ معلومات کو ڈھونڈ کر بمعہ تمام ریفرنسز کے آپ کو دکھا دے گا۔ اسی طرح آپ احادیث کی ایک کتاب یا تمام کتابوں میں سے مطلوبہ معلومات ڈھونڈ سکتے ہیں۔
کسی بھی حدیث کو باب ،  موضوع کتب ، و موضوعات ، الفاظ یا راوی کے لحاظ سے تلاش کیا جاسکتا ہے ۔ مثلا تمام احادیث جن میں جنت کا ذکر ہو وہ لفظ جنت کو تلاش بلحاظ الفاظ میں ،  لکھ کر تلاش کی جاسکتی ہیں۔ تلاش کردہ الفاظ ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں جیسے ‘جنت’  اور  ‘واجب’ انکو دونوں طرح دیکھا جاسکتا ہے
١۔ یعنی وہ احادیث جن میں جنت اور واجب کا دونوں کا ذکر ہو ۔
٢۔ وہ احادیث جس میں جنت یا واجب کا ذکر ہو۔
٣۔ وہ احادیث جن میں جنت واجب ساتھ ساتھ لکھے ہوئے ہوں۔ سرچ کی یہ سہولت تراجم و تفاسیر میں بھی ہے۔

ڈاؤن لوڈ لنک اور انسٹالیشن ہدایات

محترم قارئین کرام اس سافٹ وئیر کا سائز 500 میگابائٹ سے زیادہ ہے۔ اگر کوئی اس کو ایک مرتبہ ہی ڈاون لوڈ کرنا چاہتاہے تو اس کے لیے لنک درج زیل ہے۔
For  Windows XP/Vista/Win7 32 bit
For  Windows XP/Vista/Win7 64 bit
اور جن کے انٹرنیٹ کی سپیڈ سست ہے وہ اس کو درج ذیل لنک سے چار حصوں میں ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔اور یہ صرف 32 بٹ کے کمپیوٹرز کے لیے ہے۔
یہاں سے آپ کو  اس سافٹ کے چار حصے ڈاون لوڈ کرنا ہونگے  ۔ اس کے ساتھ ایک سافٹ ویئر   hjsplit نامی ہے اس کو بھی ڈاون لوڈ کریں  ۔جب آپ ڈاون لوڈ کر لیں گے تو آپ کے پاس درج ذیل تصویر کے مطابق پانچ فائلز موجود ہوں گی۔ اس میں سے آپ hjsplit نامی فائل کو ڈبل کریں اور اس کو چلائیں۔
پھر جس فولڈر میں فائلز پڑی ہیں اس فولڈر کو کھول کر ان چار فائلز میں سے  001 فائل کو منتخب کرنے کے بعد اوپن بٹن کو کلک کردیں۔
اب جیسے ہی START بٹن کو کلک کریں گے تو یہ فائلزکو جوڑنا شروع کردے گا۔
فائلز کے جائنٹ ہونے کے بعد ایک فائل آپ کے پاس آ جائے گی ۔جیسا کہ دائرے سے واضح ہے۔ یہ پروگرام کی فائل ہے۔ اب پروگرام کو انسٹال کرنے کے لیے اس کو ڈبل کریں ۔
ڈبل کلک کرنے کے بعد آپ کو درج ذیل فائلز نظر آئیں گئیں ۔ ان میں سے SETUP.EXE فائل کو ڈبل کریں ۔ تو پروگرام انسٹال ہونا شروع ہو جائےگا۔
NEXT کو کلک کرتے جائیں ۔ آخرمیں یہ پروگرام مکمل طور پر انسٹال ہوجائے گا۔ ان شاء اللہ
 پروگرام انسٹال ہونے پر آپ کو ایسا نظر آئےگا۔
اگر کوئی مسئلہ ہو تو پیش کیجیئے گا ۔ ان شاء اللہ آپ کی مدد کی جائے گا۔ خود بھی پڑھیے اور دوسروں کے ساتھ بھی شئیر کیجئے ۔یاد رکھیے یہ آپ کے لیے ایک اچھا صدقہ جاریہ بن سکتا ہے۔
دعاوں میں یاد رکھیے۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

0 comments:

Post a Comment

Share

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More